آڈیو لیکس : ایف آئی اے  نے شاہ محمود قریشی کو طلب کر لیا ،نوٹس جاری

شاہ محمود قریشی کو سائفر آڈیو سے متعلق جاری انکوائری میں طلب کیا گیا، ایف آئی اے نوٹس

اسلام آباد : ایف آئی اے نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو امریکی سائفر سے متعلق لیک آڈیو پر نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کر لیاہے۔

ایف آئی اے نے نوٹس میں کہا کہ شاہ محمود قریشی کو یکم نومبر کے لئے طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی کویکم نومبر کودن 12 بجے ایف آئی اے ہیڈ کواٹر طلب کیا گیا، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو سائفر آڈیو سے متعلق جاری انکوائری میں طلب کیا گیا۔ سابق سیکریٹری خارجہ سہیل محمود کو بھی آج ہیڈ کواٹر طلب کیا گیا،ذرائع ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ سابق سیکریٹری خارجہ سے سائفر کے حوالے سے انکوائری کی گئی۔

Comments are closed.