راولپنڈی پولیس کا شیخ رشید کی گرفتاری سے انکار، ایف آئی اے ٹیم واپس
لال حویلی پر چھاپہ مارنے کے لئے ایف آئی اے کی ٹیمیں 2 بسوں میں تھانہ وارث خان پہنچی،حکومت مجھے گرفتار کرنا چاہتی ہے، شیخ رشید
راولپنڈی : سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ لال حویلی پر چھاپہ مارنے کے لئے ایف آئی اے کی ٹیمیں 2 بسوں میں تھانہ وارث خان پہنچ چکی ہیں۔۔مجھے گرفتار کرنے کے لیے حکومت ہر کوشش کررہی ہے۔ایس ایچ او وارث خان نے شیخ رشید کی گرفتاری سے انکار کردیا جس پر ٹیمیں واپس روانہ ہوگئیں۔
ایف آئی اے اینٹی کرپشن اسلام آباد اور متروکہ وقف املاک کی ٹیمیں شیح رشید کی گرفتاری کیلئے تھانہ وارث خان پہنچیں اور تھانے میں آمد۔رپورٹ اور گرفتاری کےلئے معاونت کی استدعا کی۔ایس ایچ او نے شیخ رشید کی گرفتاری اور مقدمہ کی نوعیت کے بارے میں دریافت کیا لیکن معقول جواب نہ دیا جا سکا۔
دوسری جانب شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت لانگ مارچ سے خوفزدہ ہیں۔پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔راولپنڈی کی عوام عمران خان کے ساتھ باہر نکلے گی۔
Comments are closed.