عمران خان نے حکومت کے ساتھ مزاکرات کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا
ہم نے رات میں سفر نہ کرنے کا فیصلہ کیا، اسی وجہ سے لاہور واپسی اختیار کی۔ 6 ماہ سے میرا صرف صاف و شفاف انتخابات کا ہی مطالبہ ہے۔ اگر مذاکرات ہوئے بھی تو صرف ایک یہی مطالبہ ہوگا، عمران خان کا ٹویٹ
لاہور : سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مذاکرات سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں، ہم نے رات میں سفر نہ کرنے کا فیصلہ کیا، اسی وجہ سے لاہور واپسی اختیار کی۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں حکومت کے ساتھ مزاکرات کی خبروں کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے کہا کہ ہم نے رات میں سفر نہ کرنے کا فیصلہ کیا، اسی وجہ سے لاہور واپسی اختیار کی۔ عمران خان نے کہا کہ 6 ماہ سے میرا صرف صاف و شفاف انتخابات کا ہی مطالبہ ہے۔ اگر مذاکرات ہوئے بھی تو صرف ایک یہی مطالبہ ہوگا۔
اس سے پہلے پاکستان تحریک ا نصاف کے رہنما اسد عمر نے لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب میں کہا تھا کہ عمران خان آج اہم میٹنگ کیلئے لاہور گئے ہیں۔ اس ضمن میں عمران خان کالا شاہ کاکو سے لانگ مارچ چھوڑ کر لاہور روانہ ہوئے جہاں رات میں اہم ترین بیٹھک اور بڑی سیاسی پیشرفت کا امکان ہے۔
شیڈول کے مطابق پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو آج کامونکی کے مقام پر ختم ہونا تھا تاہم اُسے فیروز والا سے تھوڑی دور جاکر اچانک ختم کرنے کا اعلان کیا گیا۔ عمران خان کل لانگ مارچ کا دوبارہ مریدکے سے آغاز کریں گے۔
Comments are closed.