اسلام آباد: پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے روڈ رن وے پر کامیاب لینڈنگ اور ٹیک آف کا مظاہر ہ کیا۔ مشق کا مقصد جنگی صورتحال میں فضائی آپریشنزکے تسلسل کو یقینی بنانا تھا۔
پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کی موٹر وے اور ہائی وے کے مختلف مقامات پرلینڈنگ اور ٹیک آف کا کامیاب مظاہرہ کیا۔ طیاروں کو موٹر وے پر ہی ایندھن فراہم اور ہتھیاروں سے لیس کیا گیا۔
پاک فضائیہ کی جانب سے طیاروں کی مو ٹروے پر لینڈنگ کا مقصد ہائی ٹیمپو فضائی آپریشنز کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی صلاحیت کا مظاہرہ کرنا تھا۔لینڈنگ اور ٹیک آف کے مظاہرے کے بعد اب پاک فضائیہ بوقت ضرورت موٹر وے کے مخصوص حصوں کو رن وے کی طور پر بھی استعمال کر سکتی ہے۔
وفاقی وزیر برائے مواصلات، مراد سعیدکے علاوہ سینئرملٹری افسران اور اعلٰی سول عہدیداران نے بھی جنگی طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف کا مظاہرہ دیکھا۔
Comments are closed.