فتنے کا کوئی مطالبہ نہ سننا ہے نا ہی کوئی فیس سیونگ دینی ہے،نواز کی شہباز کو ہدایت
عمران نے ایک کے بعد ایک جھوٹ اتنی بے دردی اور ڈھٹائی سے بولا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کو مجبوراً اپنی خاموشی توڑ کر قوم کو سچ بتانا پڑا جس کا جواب یہ اتنے دن گزرنے کے بعد بھی نہیں دے سکا، اسی لیے اس کا سارا زور حسبِ عادت صرف گالی گلوچ تک محدود ہے، نواز شریف
لندن : سابق وزیراعظم نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے مطالبات ماننے سے منع کردیا۔
نواز شریف نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ 10 لاکھ لانے کا دعویٰ کرنے والا ابھی تک 2000 بندے اکٹھے نہیں کر سکا، عوام کی لا تعلقی کی وجہ وہ شر انگیز جھوٹ ہیں جن کا کچا چٹھہ قوم کے سامنے آ چکا ہے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ عمران نے ایک کے بعد ایک جھوٹ اتنی بے دردی اور ڈھٹائی سے بولا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کو مجبوراً اپنی خاموشی توڑ کر قوم کو سچ بتانا پڑا جس کا جواب یہ اتنے دن گزرنے کے بعد بھی نہیں دے سکا، اسی لیے اس کا سارا زور حسبِ عادت صرف گالی گلوچ تک محدود ہے۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں نے شہباز شریف سے کہہ دیا ہے یہ 2 ہزارکا جتھہ لے آئے یا 20 ہزار کا، نہ اس فتنے کا کوئی مطالبہ سننا ہے نا ہی اسے کوئی فیس سیونگ دینی ہے، جس کے لیے یہ بیتاب ہے۔وزیر اعظم کو اپنی تمام تر توجہ عوامی خدمت پر مرکوز رکھنی چاہیے۔
پاکستان تحریک انصاف کا اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ عمران خان کی قیادت میں 28 اکتوبر سے جاری ہے اور اب تک گوجرانوالا پہنچا ہے۔
Comments are closed.