جیتیں توسب ٹھیک،ہاریں توہماری کارکردگی خراب لگتی ہے، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے ملیرضمنی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا الیکشن کمیشن نے این اے 237 ملیر میں مبینہ دھاندلی اور بے امنی سے متعلق تحریک انصاف کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کر لیا۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ درخواست کے ساتھ کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے ملیرضمنی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا
الیکشن کمیشن نے این اے 237 ملیر میں مبینہ دھاندلی اور بے امنی سے متعلق تحریک انصاف کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کر لیا۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ درخواست کے ساتھ کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا گیا۔ممبرخیبرپختونخوا نے کہا کہ جہاں آپ کے امیدوار جیت گئے۔وہاں سب ٹھیک ہے جہاں ہار گئے وہاں شفافیت نہیں ہے؟۔ہار جائیں تو الیکشن کمیشن کی کارکردگی آپ کو خراب نظرآتی ہے۔
چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے سماعت کی۔درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ملیر ضمنی انتخاب کے دوران پی ٹی آئی کے ایم پی اے پر 20 سے 25 افراد نے حملہ کیا۔جتھے کے حملے کی ویڈیوز بھی موجود ہیں۔واقعہ کی ایف آئی آر آج تک درج نہیں کی گئی۔تشدد کا واقعہ پولنگ اسٹیشن نمبر 129 کے باہر پیش آیا۔
ممبرخیبرپختونخوا نے کہا کہ آپ کو کوئی مسئلہ ہے تو الیکشن ٹریبونل میں جائیں۔ایف آئی آر درج نہیں ہو رہی تو سیشن کورٹ سے رجوع کریں۔خصوصی سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ واقعہ پولنگ اسٹیشن کے باہر پیش آیا۔ایف آئی آر درج ہے، پولیس کی تحقیقاتی کمیٹی کام کر رہی ہے۔

Comments are closed.