نواز شریف اپنی ڈیل اور ہماری اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی چاہتا ہے، شیخ رشید
رانا ثناءاللہ ذہنی مریض اور اجرتی قاتل ہے جو اداروں کو بے وقار کرنے کی ناکام ناپاک کوشش کرے گا اور رسوا ہو کر گھر جائے گا، مسئلہ سیاست نہیں اب ریاست ہے، نومبر بھاری اورفیصلہ کن ہوگا، شیخ رشید کا ٹویٹ
راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف اپنی ڈیل اور ہماری اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی چاہتا ہے، اپنے لئے ریلیف اور ہمارے لئےتکلیف چاہتا ہے۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ رانا ثناءاللہ ذہنی مریض اور اجرتی قاتل ہے جو اداروں کو بے وقار کرنے کی ناکام ناپاک کوشش کرے گا اور رسوا ہو کر گھر جائے گا، مسئلہ سیاست نہیں اب ریاست ہے، نومبر بھاری اورفیصلہ کن ہوگا۔
10نومبرکو بھرپور حکمت عملی کےساتھ عمران خان کا لانگ مارچ راولپنڈی پہنچےگا۔راولپنڈی کاعظیم الشان تاریخی استقبال فیصلہ کن ہوگا۔نہ گندم،نہ گیس،نہLPGہے، 30 فیصدمہنگائی بڑھ گئی ہے۔ڈیفالٹ زدہ حکومت کاگند اٹھانا آسان کام نہیں۔اگر فیصلہ لوگوں نےاپنےہاتھ میں لےلیا توفیصلہ کچھ بھی ہوسکتاہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) November 2, 2022
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 10 نومبرکو بھرپور حکمت عملی کے ساتھ عمران خان کا لانگ مارچ راولپنڈی پہنچےگا۔راولپنڈی کاعظیم الشان تاریخی استقبال فیصلہ کن ہوگا۔
سابق وفاقی وزیر نے حکومتی معاشی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نہ گندم، نہ گیس،نہ ایل پی جی ہے، 30 فیصد مہنگائی بڑھ گئی ہے، ڈیفالٹ زدہ حکومت کا گند اٹھانا آسان کام نہیں، اگر فیصلہ لوگوں نے اپنے ہاتھ میں لے لیا توفیصلہ کچھ بھی ہوسکتا ہے۔
Comments are closed.