آرمی چیف جو بھی آئے فرق نہیں پڑتا، تعیناتی میرٹ پرہونی چاہئے، عمران خان

اسلام آباد پہنچنے سے پہلے آرمی چیف کی تعیناتی ہوبھی جائے،فرق نہیں پڑے گا، ہمیں الیکشن کی تاریخ چاہئے،ملک سے ظلم ہوگا 2 ڈاکو نوازشریف اور زرداری آرمی چیف کو تعینات کرینگے،ہمیں اسٹیبلشمنٹ کی ضرورت نہیں،میں ایمپائر ملا کر جیتنے والا نہیں ہوں۔میں چاہتا ہوں وہ نیوٹرل رہیں،وہ کہہ رہے ہیں ہم غیرجانبدار ہوگئے تو الیکشن کرا دیں، اسلام آباد دھرنا دینا ہے یا نہیں،پنڈی جا کر بتائوں گا،کوئی یہ نہ سمجھے کہ اسلام آباد پہنچنے پر ہماری تحریک ختم ہو جائے گی،جب تک ہماری بات مان نہیں لی جاتی تحریک جاری رہے گی،ارشد شریف شہید کو کون دھمکیاں دے رہا تھا،کس نے اسکو مجبور کیا دبئی چھوڑنے پر،وہ کون تھے جو اسکا منہ بند کرنا چاہتے تھے، نجی ٹی وی کو انٹرویو، گکھڑ منڈی اور راہوالی میں لانگ مارچ سے خطاب

گکھڑ منڈی: سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک سے ظلم ہوگا کہ دو ڈاکو نوازشریف اور آصف علی زرداری آرمی چیف کو تعینات کرینگے۔اس سے بڑی ٹریجڈی اور ظلم نہیں ہوگا۔ہم آئین اور قانون میں رہیں گے۔انہیں تعینات نہیں کرنا چاہئے۔ آرمی چیف میرٹ پر ہونا چاہئے جو کوئی بھی ہو۔ اسلام آباد پہنچنے سے پہلے آرمی چیف کی تعیناتی ہو بھی جائے ہمیں فرق نہیں پڑے گا۔ہمیں الیکشن کی تاریخ چاہئے، نوازشریف اور زرداری ڈرے ہوئے ہیں۔انہوں نے الیکشن نہیں ہونے دینا۔ملک نیچے جارہا ہے۔وہ اپنی چوری بچانے کےلئے الیکشن نہیں ہونے دے رہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کیا اسٹیبلشمنٹ کونظرنہیں آرہا کہ ملک تباہی کی طرف جارہا ہے۔وہ آرام سے روک سکتے تھے لیکن انہوں نے چوروں کو آنے دیا۔وہ کہہ رہے ہیں ہم غیرجانبدار ہوگئے ہیں تو الیکشن کرادیں۔ہم اسٹیبلشمنٹ کی طرف الیکشن کےلئے دیکھتے ہیں۔اسٹیبلشمنٹ کی ضرورت نہیں۔میں ایمپائر ملا کر جیتنے والا نہیں ہوں۔میں چاہتا ہوں وہ نیوٹرل رہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ لوگوں کے اظہار رائے آزادی کو بند کرنے کا نوٹس لے۔اسلام آباد جا کر دھرنا دینا ہے یا نہیں یہ میں راولپنڈی پہنچ کر بتائوں گا۔

عمران خان نے گکھڑ منڈی اور راہوالی میں لانگ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی یہ نہ سمجھے کہ اسلام آباد پہنچنے پر ہماری تحریک ختم ہو جائے گی۔جب تک ہماری بات مان نہیں لی جاتی تحریک جاری رہے گی۔ارشد شریف شہید کو کون دھمکیاں دے رہا تھا، کس نے اسکو مجبور کیا دبئی چھوڑنے پر۔وہ کون تھے جو اسکا منہ بند کرنا چاہتے تھے۔کون آزادی اظہار رائے سے خوفزدہ ہیں۔کس نے اعظم سواتی، شہباز گل پر تشدد کروایا ، وہ کون تھا جو آرڈر دے رہا تھا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کیا یہ اس لیے ملک بنا تھا کہ بھگوڑا مفرور مجرم لندن میں بیٹھ کر پاکستان کے فیصلے کرے۔کیا اس لیے پاکستان بنا تھا کہ آصف زرداری اس ملک کو لوٹے۔صحافیوں کو کون دھمکیاں دے رہا ہے کون آزادی رائے سے خوفزدہ ہے۔کون ہماری آواز بند کر کے ہماری آزادی چھیننا چاہتا ہے۔

Comments are closed.