آخری موقع ہے، شہباز گل حاضری یقینی بنائیں:سیشن عدالت
عدالت نے بغاوت پراکسانے کے مقدمے میں شہباز گل کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے اداروں میں بغاوت پراکسانے کے مقدمے میں شہبازگل کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرلی۔جج نے ریمارکس دیئے کہ آخری موقع دے رہاہوں آئندہ سماعت پرملزم اپنی حاضری یقینی بنائے۔
ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سپرا نے اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے الزام کے کیس کی سماعت کی شہبازگل کے وکیل نے آج کی حاضری کی استنی کی درخواست دیتے ہوئے موقف اپنایاکہ شہبازگل بیمارہیں اورسفرنہیں کرسکتے،حاضری سے استثنی کی درخواست منظورکی جائے۔عدالت نے حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 7 نومبر تک ملتوی کردی۔
Comments are closed.