سیاست کا پریشر ککر کسی وقت بھی پھٹ سکتا ہے ،شیخ رشید

حکومت پاک فوج اور عوام کو لڑوانا چاہتی ہے، آئی ایم ایف نے پٹرول پر 50روپے تک لیوی بڑھوادی ہے، جس ملک کا وزیرداخلہ رانا ثنااللہ جیسا دہشتگرد ہو اس ملک کا اللہ ہی حافظ ہے، شیخ رشید کا ٹویٹ

اسلام آباد :عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت پاک فوج اور عوام کو لڑوانا چاہتی ہے۔ سیاست کا پریشر ککر کسی وقت بھی پھٹ سکتا ہے۔ عمران خان کا مرکزی ملزم 4 ویڈیو بیان ایسے دے رہا ہے جیسے وہ پولیس اسٹیشن نہیں سٹوڈیو میں بیٹھا ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ آئی ایم ایف نے پٹرول پر 50روپے تک لیوی بڑھوادی ہے۔ عمران خان کا مرکزی ملزم 4 ویڈیو بیان ایسے دے رہا ہے جیسے وہ پولیس اسٹیشن نہیں سٹوڈیو میں بیٹھا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ سیاست کا پریشر ککر کسی وقت بھی پھٹ سکتا ہے،حکومت پاک فوج اور عوام کو لڑوانا چاہتی ہے، شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جس ملک کا وزیرداخلہ رانا ثنااللہ جیسا دہشتگرد ہو اس ملک کا اللہ ہی حافظ ہے۔

Comments are closed.