واثق قیوم عباسی اور عامر کیانی سمیت 250 سےزائد افراد کےخلاف مقدمات درج
تھانہ آئی نائن پولیس نے دو الگ الگ مقدمات درج کئے۔ اسلام آباد پولیس نے دو درجن افراد کو گرفتار کرکے مقدمات کا اندراج کیا۔ دونوں مقدمات پولیس کی مدعیت میں درج کیے گئے، مظاہرین نے ایف سی اور اسلام آباد پولیس پر پتھراؤ کیا۔ مظاہرین نےموٹرسائیکلز جلائی اور املاک کو نقصان بھی پہنچایا۔
اسلام آباد پولیس نے فیض آباد میں احتجاج کرنے پر ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی اور عامر کیانی سمیت 250 سےزائد افراد کےخلاف مقدمات درج کرلئے۔
تھانہ آئی نائن پولیس نے دو الگ الگ مقدمات درج کئے۔ اسلام آباد پولیس نے دو درجن افراد کو گرفتار کرکے مقدمات کا اندراج کیا۔ دونوں مقدمات پولیس کی مدعیت میں درج کیے گئے۔
مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ فیض آباد اور آئی جے پی روڈ پر کارکنان نے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے ایف سی اور اسلام آباد پولیس پر پتھراؤ کیا۔
مظاہرین نےموٹرسائیکلز جلائی اور املاک کو نقصان بھی پہنچایا۔
Comments are closed.