اسلام آباد پولیس کے ڈی ایس پی کی جوانوں کو گالیاں،تحقیقات کا حکم

سرینہ چوک میں ڈیوٹی پر تھے، بارش سے بچنے کےلئے خیمے میں گئے تو ڈی ایس پی آگیا، گالیاں اوردھمکیاں دیں:اہلکاروں کا الزام،محکمانہ کارروائی کی جائے گی، ترجمان اسلام آباد پولیس

اسلام آباد : سابق وزیر اعظم عمران خان پرحملے کے بعد پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں احتجاج کیا۔پولیس اہلکاروں کو ڈیوٹی کے باوجود اپنے افسران کی جانب سے گالیوں کا سامنا۔اہلکاروں نے آئی جی اسلام آباد سے متعلقہ افسر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

ویڈیو بیان میں پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ کل رات سرینہ چوک میں ڈیوٹی کے دوران کنٹرول روم سے آرڈر ہوا بارش ہے اپنے ٹینٹ میں چلے جائیں۔ ہم ٹینٹ میں موجود تھے۔ڈی ایس پی اپنی گاڑی میں آئے اور آتے ہی ہمیں گالیاں اور دھمکیاں دینے لگے۔

دوسری جانب ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے والے تمام افراد کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔کسی بھی عہدے پر فائز پولیس افسر کو غلط نازیبا زبان کے استعمال کی اجازت نہیں ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ایس ایس پی سکیورٹی واقعہ کی انکوائری کریں گے۔

Comments are closed.