عمران خان پر حملے کا مقدمہ تھانہ سٹی وزیر آباد میں درج، گرفتار ملزم نامزد
5 روز بعد تھانہ سٹی وزیر آباد نے مقدمہ درج کرلیا،مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور دہشتگردی سمیت دیگر دفعات لگائی گئی ہیں
وزیر آباد : آخر کار 5 روز بعد سابق وزیراعظم عمران خان پر وزیرآباد میں ہونے والے حملے کا مقدمہ تھانہ سٹی میں درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور دہشتگردی سمیت دیگر دفعات لگائی گئی ہیں۔
مقدمے میں گرفتار ملزم نوید کو نامزد کیا گیا ہے۔وزیراعظم شہبازشریف اور وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ سمیت جو 3 نام عمران خان اور تحریک انصاف کی جانب سے دیئے گئے تھے وہ مقدمے میں شامل نہیں ہیں۔
سپریم کورٹ کی جانب سے آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کو 24 گھنٹے میں عمران خان پر حملے کا مقدمہ درج کرنے کے احکامات دیئے گئے تھے۔
Comments are closed.