سرکاری ملازمین بھی سڑکوں پر،پاک سیکرٹریٹ کے باہرمظاہرہ
مظاہرین نے مرکزی گیٹ بند کردیا، تنخواہوں میں اضافے کےلئے نعرے،انتظامیہ کے مذاکرات، روڈ بند نہ کرنے کی یقین دہانی
اسلام آباد میں سرکاری ملازمین کا تنخواہوں میں اضافے کےلئے احتجاج جاری ہے۔ملازمین نے پاک سیکرٹریٹ کا ایک دروازہ کھول دیا۔پارلیمنٹ ہائوس کے باہر دھرنے کا اعلان بھی کردیا۔انتظامیہ ملازمین کو منانے کےلئے سرگرم ہے۔ملازمین نے روڈ نہ بند کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔
آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے چیف کوآرڈینیٹر رحمان باجوہ کا کہنا ہے کہ حقوق پر سمجھوتہ نہیں ہو گا۔حکومت نے مطالبات منظور کئے تو دھرنا یومِ تشکر میں تبدیل کر دیں گے۔دھرنا مکمل طور پر غیر سیاسی ہے۔ہمارا مطالبہ ہے کہ تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔
دوسری جانب ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن،ڈی آئی جی اسلام آباد،اے سی انیل سعید،مجسٹریٹ سیکرٹریٹ عبدالہادی موقع پر موجود ہیں۔۔پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات ہے۔
Comments are closed.