مصطفی نواز کھوکھر مستعفی، سینیٹ سیکرٹریٹ نے نشست خالی قرار دے دی

فاروق ایچ نائیک کی ہدایت پر اپنا استعفی پیش کررہا ہوں، واضح طور پر بتادوں کہ میں کسی سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہورہا، میں اپنی آزادی کو برقرار رکھنے کےلئے پوری کوشش کروں گا، مصطفی نواز کھوکھر

اسلام آباد : سینیٹرمصطفی نواز کھوکھر مستعفی ہوگئے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ نے استعفیٰ منظورکرتے ہوئے نشست خالی قرار دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

اس سے پہلے مصطفی نواز کھوکھر نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ کو پیش کیا۔

استعفے کے متن میں کہا گیا ہے کہ سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی ہدایت پر اپنا استعفی پیش کررہا ہوں۔

اپنے بیان میں مصطفیٰ کھوکھر کا کہنا تھا کہ واضح طور پر بتادوں کہ میں کسی سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہورہا، میں اپنی آزادی کو برقرار رکھنے کےلئے پوری کوشش کروں گا۔

Comments are closed.