راستوں کی بندش،ڈی سی عوام کے خادم،حاکم نہیں، ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ

لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے تحریک انصاف کے دھرنوں کیخلاف درخوست پرضلعی انتظامیہ سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی،عدالت کا ڈی سی کے تاخیرسے پہنچنے پراظہاربرہمی

لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے تحریک انصاف کے دھرنوں کیخلاف درخوست پرضلعی انتظامیہ سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔عدالت نے ڈی سی راولپنڈی کے تاخیرسے پہنچنے پربرہمی کا اظہار کردیا۔جسٹس مرزا وقاص رئوف نے ریمارکس دیئے کہ ڈی سی صاحب آپ عوام کے خادم ہیں حاکم نہیں۔ایسا لگتا ہے جیسے ضلعی انتظامیہ خود راستوں کی بندش میں سہولت کار کا کردار ادا کرتی رہی۔

جسٹس مرزا وقاص رؤف نے پی ٹی آئی دھرنوں کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت جسٹس وقاص رئوف مرز نے استفسار کیا کہ احتجاج کے باعث کہاں کہاں راستے بند ہیں اورکیا اقدامات کیے گئے۔ کمشنر راولپنڈی بتائیں کہ راستہ بند کرنے والوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ نے اب تک کیا کاروائی کی؟۔سپریم کورٹ آف پاکستان کی فیض آباد کیس کی ججمنٹ میں راستوں کہ بندش کے معاملہ میں احکامات درج ہیں۔کمشنر راولپنڈی اگلی سماعت پر تمام تر راستوں کی بندش اور صورتحال پر تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔یقینی بنایا جائے کہ لوگوں کے بنیادی انسانی حقوق متاثر نہ ہوں۔عدالت نے تفصیلی رپورٹ طلب کرتےہوئے سماعت 16 نومبر تک ملتوی کردی۔

Comments are closed.