پاکستانی لڑاکا طیارے جے ایف 17 تھنڈر کی بحرین ایئرشو میں دھوم

ایئر شو میں پاک فضائیہ کے طیاروں کی شرکت قوم کیلئے باعث فخر ہے، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد سدھو

پاکستان کے لڑاکا طیارے جے ایف 17 تھنڈر نے بحرین ایئرشو میں دھوم مچادی۔

تقریب میں دیگر طیاروں اور دفاعی آلات کے ساتھ ساتھ ملکی سطح پر تیار کردہ جے ایف-17 لڑاکا طیارہ شائقین کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔سربراہ پاک فضائیہ نے بحرین ایئرشو کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

بحرین ایئرشو میں پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کے تیار کردہ جے ایف-17 طیارے نے ایروبیٹکس کا مظاہرہ پیش کیا۔سربراہ پاک فضائیہ نے مختلف سٹالز کا دورہ اور کئی اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات کی۔

ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ ایئر شو میں پاک فضائیہ کے طیاروں کی شرکت قوم کیلئے باعث فخر ہے۔ائیرشو میں پاک فضائیہ کے اہلکاروں نے جنگی طیارے کی آپریشنل صلاحیتوں اور جدید ترین ہتھیاروں کے متعلق حاضرین کو معلومات فراہم کیں۔ترجمان نے بتایا کہ جے ایف-17 تھنڈر طیاروں کی شرکت پاک فضائیہ کیلئے اپنی جدید صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کا ایک بہترین موقع ہے۔

Comments are closed.