نیب ریفرنس :اسحاق ڈار کوکلین چٹ مل گئی،احتساب عدالت میں کارروائی ختم

 اسلام آباد:احتساب عدالت نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے نیب ریفرنس کی کارروائی ختم کردی۔عدالت نے قرار دیا کہ نئے ایکٹ کے تحت ہمارا دائرہ اختیار نہیں بنتا۔ اسحاق ڈار کیخلاف جاری ٹرائل یہاںہی ختم کیا جاتا ہے۔۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نے اسحاق ڈار سمیت دیگر تین ملزمان کی بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نیب ترمیمی ایکٹ کے بعد بریت کی درخواستوں پر فیصلہ ہمارا اختیار نہیں۔ ہم نیب ، نہ ہی ملزمان کے حق میں فیصلہ دے سکتے ہیں۔ اسحاق ڈار کیخلاف جاری ٹرائل یہاںہی ختم کیا جاتا ہے۔نیب ریفرنس کے خلاف اسحاق ڈار، سعید احمد، نعیم محمود اور منصور رضا نے بریت کی درخواستیں دائر کی تھیں۔ ریفرنس میں تفتیشی افسر سمیت 42 گواہان کے بیانات قلمبند کیے گئے تھے۔

نیب نے اسحاق ڈار سمیت دیگر ملزمان کے خلاف دسمبر 2017 میں ریفرنس دائر کیا تھا جبکہ دیگر تین ملزمان میں سابق صدر نیشنل بینک سعید احمد،نعیم محمود اور منصور رضا رضوی شامل تھے۔ 2017ء کے آخر میں اسحاق ڈار بیرون ملک چلے گئے تھے، مسلسل عدم پیشی پر عدالت نے اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دے دیا تھا۔ اسحاق ڈار نے 4 سال بعد عدالت میں سرنڈر کرتےہوئے بریت کی درخواست دائر کی تھی۔

Comments are closed.