پاک فیڈریشن سپین کی ریلیف کمیٹی کے ایگزیٹو ممبران مظہر حسین راجہ اور سید ذوالقرنین شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ اخوت فاونڈیشن پاکستان کے چیرمین امجد ثاقب اپنی پوری ٹیم، مزاحیہ اداکارں و قلم کاروں کے ہمراہ مورخہ 9 دسمبر تا 14 دسمبر اسپین کا دورہ کریں گے۔ دورے کے دوران وہ بارسلونا، ویلنسیا، قرطبہ اور میڈرڈ میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے ترتیب دئیے گئے پروگرامز میں شرکت کریں گے۔
سپین میں مقیم پاکستانی کیمیونیٹی سے پاک فیڈریشن نے درد مندانہ اپیل کی ہے کہ سیلاب زدگان کے لیے فنڈ ریزنگ مہم میں بھر پور حصہ لیں۔ ٹیکسی سیکٹر، کرکٹ فیڈریشن اور دیگر تمام ایسو سی ایشن کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا جنھوں نے اس سے پہلے فنڈ ریزنگ میں حصہ لیا۔
پاک فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری جناب ناصر بابر، ایڈیشنل سیکریٹری شفیق تبسم اور خزانچی ناصر شہزاد صاحب بھی پریس کانفرنس میں موجود تھے۔
Comments are closed.