آرمی چیف کے اہلخانہ کے ٹیکس ریٹرن لیک میں ملوث دو افسران عہدوں سے فارغ

 اسلام آباد:فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے مبینہ طور پر آرمی چیف کی فیملی کے ٹیکس ریٹرن لیک میں ملوث گریڈ 18 کے دو افسران کو عہدوں سے ہٹا کر تحقیقات شروع کردیں۔ایف بی آرذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی فیملی کی ٹیکس ریٹرن لیک ہونے کیلئے لاگ ان آئی ڈی اور پاس ورڈ کے استعمال کے مبینہ شبے میں جن دو افسروں کے خلاف تحقیقات کی جارہی ہیں انہیں فوری طور پر آر ٹی او سے تبدیل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے ریجنل ٹیکس آفس لاہور کے گریڈ اٹھارہ کے ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو عاطف نواز وڑائچ اور ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو ظہور احمد کو تبدیل کرکے ایف بی آر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کے ایڈمن پول بھجوادیا ہے اور ان افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ آن لائن ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم(ایچ آر ایم ایس) یا اپنا آئی جے پی لاگن استعمال کرتے ہوئے اپنے عہدوں کا چارج چھوڑ کر ایف بی آر ہیڈ کوارٹر ایڈمن پول رپورٹ کریں۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی فیملی کی ٹیکس ریٹرن لیک ہونے کیلئے لاگ ان آئی ڈی اور پاس ورڈ کے استعمال کے مبینہ شبے میں جن دو افسروں کے خلاف تحقیقات کی جارہی ہیں انہیں فوری طور پر آر ٹی او سے تبدیل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے ریجنل ٹیکس آفس لاہور کے گریڈ اٹھارہ کے ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو عاطف نواز وڑائچ اور ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو ظہور احمد کو تبدیل کرکے ایف بی آر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کے ایڈمن پول بھجوادیا ہے اور ان افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ آن لائن ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم(ایچ آر ایم ایس) یا اپنا آئی جے پی لاگن استعمال کرتے ہوئے اپنے عہدوں کا چارج چھوڑ کر ایف بی آر ہیڈ کوارٹر ایڈمن پول رپورٹ کریں۔

Comments are closed.