صدرمملکت عارف علوی سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی الوداعی ملاقات

صدر مملکت نے جنرل قمر جاوید باجوہ کی دفاعی شعبے میں خدمات کو سراہا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملک اور پاک فوج کیلئے خدمات کی تعریف کی اور ان کے مستقبل کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، ایوان صدر میں ملاقات کا اعلامیہ

اسلام آباد : صدرمملکت عارف علوی سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی الوداعی ملاقات ہوئی ہے۔ عارف علوی نے جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملک اور پاک فوج کیلئے خدمات کی تعریف کی اور دفاعی شعبے میں ان کی خدمات کو سراہا۔

ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق صدرمملکت عارف علوی سے  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ایوانِ صدر میں الوداعی ملاقات ہوئی ہے جس میں صدر مملکت نے جنرل قمر جاوید باجوہ کی دفاعی شعبے میں خدمات کو سراہا۔ اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت نے جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملک اور پاک فوج کیلئے خدمات کی بھی تعریف کی۔ صدر عارف علوی نے جنرل قمر جاوید باجوہ کے مستقبل کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Comments are closed.