عدم اعتماد یا گورنر راج لگانا اپوزیشن کا خواب ہی رہے گا ، پرویز الہی
اپوزیشن جان لے کہ پنجاب اسمبلی کسی کی ذاتی خواہش پر نہیں چلے گی، انشاء اللہ پنجاب اسمبلی میں ہر کام قانون و آئین کے تحت ہوگا۔ پہلے بھی عمران خان کا ساتھ دیا اور آئندہ بھی کپتان کا ساتھ دیں گے ۔ نااہلوں پر مشتمل وفاقی حکومت نے عام آدمی کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ بہت جلد یہ اتحادی ایک دوسرے کے دست و گریبان ہوں گے، وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی
اسلام آباد : وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ اپوزیشن جان لے کہ پنجاب اسمبلی کسی کی ذاتی خواہش پر نہیں چلے گی، پہلے بھی عمران خان کا ساتھ دیا اور آئندہ بھی کپتان کا ساتھ دیں گے ۔ نااہلوں پر مشتمل وفاقی حکومت نے عام آدمی کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ بہت جلد یہ اتحادی ایک دوسرے کے دست و گریبان ہوں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما پرویزخٹک کی پنجاب ہاوس اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ہے جس میں سیاسی امور اور موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں اسمبلی کے تمام رولز آف پروسیجر کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ اسمبلی کے حوالے سے تمام تکنیکی پہلوؤں کو زیر بحث لایا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن جان لے کہ پنجاب اسمبلی کسی کی ذاتی خواہش پر نہیں چلے گی۔انشاء اللہ پنجاب اسمبلی میں ہر کام قانون و آئین کے تحت ہوگا۔عدم اعتماد لانا یا گورنر راج لگانا اپوزیشن کا خواب ہے اور خواب ہی رہے گا۔چودھری پرویز الہی نے کہا کہ عمران خان کی مقبولیت شک و شبہ سے بالاتر ہے۔عمران خان نے قوم کے اندر خود داری کا جذبہ بیدار کیا ہے۔13 جماعتوں کا نام نہاد اتحاد آخری سانسیں لے رہا ہے۔نا اہلوں پر مشتمل وفاقی حکومت نے عام آدمی کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ بہت جلد یہ اتحادی ایک دوسرے کے دست و گریبان ہوں گے۔چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ پہلے بھی عمران خان کا ساتھ دیا اور آئندہ بھی کپتان کا ساتھ دیں گے۔پرویزخٹک نے پرویز الہی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی سیاست ذاتی مفادات نہیں کرتے۔پی ڈی ایم نے ہمیشہ اپنے سیاسی مفادات کو ملکی مفادات پر ترجیح دی ہے۔
Comments are closed.