منشیات سمگلروں کے خلاف سپین سمیت متعدد یورپی ممالک میں یورو پول کی کاروائی، 49 گرفتار

یورو پول اور یورپ کے مختلف ممالک کی پولیس نے مل کر منشیات سمگلروں کے بڑے گروہ کا خاتمہ کردیاہے۔ یورو پول کی پریس ریلیز کے مطابق یورو پول نے سپین، بیلجیم، فرانس، نیدرلینڈ اور یو اے ای کی پولیس کے ساتھ مل کر کاروائی کی۔ جس کے نتیجے میں سمگلنگ اور منی لانڈرنگ میں ملوث 49 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیاہے۔ سپر کارٹیل کے نام سے جانا جانے والا نیٹ ورک یورپ میں منشیات کے ایک تہائی حصہ کو کنٹرول کرتاتھا۔

تحقیقات کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 30 ٹن کوکین ضبط کی۔ سپین سے 13، فرانس 6،بیلجیم 10، نیدرلینڈ 2021 میں 14 گرفتاریاں اور دوبئی سے ہائی ویلیو رکھنے والے افراد کو گرفتار کیاگیا۔

گزشتہ دو سال کے دوران ان ممالک کے مابین انٹیلی جینس معلومات کا تبادلہ جاری تھا۔اس سلسلے میں 10 سے زیادہ آپریشنل میٹنگز کی گئیں۔

Comments are closed.