گوگل کو ادائیگیاں شیڈول کےمطابق،وزارت خزانہ نے رضامندی ظاہرکردی
پیڈ گوگل ایپس بند نہیں ہونگی، ایک ماہ کے اندر وزارت آئی ٹی، خزانہ اور اسٹیٹ بینک باہمی مشاورت سے لائحہ عمل مرتب کریں گے، امین الحق
اسلام آباد : وزارت خزانہ گوگل کو ادائیگی پر راضی ہوگئی۔
وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق کی تجویز قبول۔پیمنٹس شیڈول کے مطابق کی جاسکیں گی۔پیڈ گوگل ایپس بند نہیں ہونگی۔
وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن امین الحق سے معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ نے رابطہ کیا۔امین الحق کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کو ہدایت کردی گئی کہ ایک ماہ تک پالیسی پر عملدرآمد مؤخر کردیں۔۔ٹیلی کام آپریٹرز کو ادائیگیوں کے طریقہ کار پر عملدرآمد کیلئے ایک ماہ کا وقت دیدیا گیا۔ایک ماہ کے اندر وزارت آئی ٹی، خزانہ اور اسٹیٹ بینک باہمی مشاورت سے لائحہ عمل مرتب کریں گے۔
امین الحق کا کہنا تھا کہ ٹیلی کام آپریٹرز نے وزارت آئی ٹی سے معاملے پر معاونت کی اپیل کی تھی۔وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو ادائیگیاں کرنے اور ٹائم فریم دینے کیلئے مراسلہ لکھا تھا۔بروقت فیصلے پر وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ کے مشکور ہیں۔
Comments are closed.