دنیا افغانستان کی صورتحال کی بہتری کےلئے کردارادا کرے، وزیراعظم

پاکستان پرامن افغاستان چاہتا ہے، افغان بھائی بہنوں کی حمایت اورمدد جاری رکھیں گے:شہبازشریف،وزیرمملکت خارجہ حنا ربانی کھر کی ملاقات، دورہ کابل سے آگاہ کیا

اسلام آباد :وزیراعظم شہبازشریف سے وزیر مملکت خارجہ امورحنا ربانی کھر نے ملاقات کی ہے۔انہوں نے وزیراعظم کو دورہ افغانستان کے حوالے سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان پرامن افغاستان چاہتاہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہ بین الاقوامی برادری افغانستان کی صورتحال میں بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔پاکستان افغان بھائی بہنوں کی ہر ممکن مدد اور حمایت جاری رکھے گا۔

Comments are closed.