یوروپول اور ہسپانوی پولیس نے مشترکہ آپریشن میں گھوڑے کے گوشت کی غیر قانونی فروخت میں ملوث 41 افراد کو حراست میں لے لیاہے۔ گروہ مبینہ طور پرمنی لانڈرنگ اور دستاویزات کی فراڈ سمیت متعدد جرائم میں براہ راست ملوث ہے۔ گوشت سپین کے علاوہ بیلجیئم، جرمن اور اٹلی کی مارکیٹوں میں بھی فروخت کیا گیا۔
سپین میں چھاپوں کے دوران آدھا ٹن گھوڑے کا گوشت قبضے میں لیاگیا۔ گھوڑے کے گوشت کی نقل و حمل اوردستاویزات کی جعل سازی سمیت دیگر سرگرمیوں میں ملوث افراد 35 افراد کو ان کے سربراہان سمیت گرفتار کیاگیا، جبکہ مجرمانہ تنظیم سے منسلک 6 کمپنیوں کو بھی بند کیاگیا۔ مشتبہ افراد نے پورے سپین سے گھوڑے مفت میں یا فی جانور 100 یورو ادا کر کے حاصل کیے تھے۔
غیر قانونی منافع بخش کام کا آغاز 2019 میں ہوا جب گوشت کو دیگر یورپی منڈیوں میں برآمد کرنا شروع کیاگیا۔ ہسپانوی پولیس افسران نے جب خفیہ مراکز پر چھاپہ مارا تو 80 گھوڑے برآمد کئے۔جوکہ ویٹرنری کنٹرول کی کمی کی وجہ سے مختلف لا علاج بیماریوں میں مبتلا تھے۔
ایک کھیپ سے ٹرانسپورٹرز 35000یورو، لاجسٹک سائیڈ پر 4.5 ملین یورو کے کاروبار کا تخمینہ لگایا گیا۔ گھوڑے جن کی قیمت صرف 100 یورو تھی ان سے تقریباً 1.5 ملین یورو کا غیر قانونی منافع کمایاگیا۔ اس گروہ کے خلاف کاروائی میں سپین کے علاوہ یورو پول اور بیلجئم کے افسران بھی شامل تھے۔
Comments are closed.