سپریم کورٹ:سی سی پی او لاہورغلام محمود ڈوگر کو بحال کردیا

عدالت نے سروس ٹربیونل کے خصوصی بنچ کے فیصلے کیخلاف غلام محمود کی درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیا،عدالت عظمیٰ کے آرڈرکے بعد عمران خان پر قاتلانہ حملہ کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بھی فعال ہوگئی

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو بحال کر دیا۔عدالت نے سروس ٹربیونل کے خصوصی بنچ کے فیصلے کیخلاف غلام محمود کی درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیا۔عدالت عظمیٰ کے آرڈرکے بعد عمران خان پر قاتلانہ حملہ کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بھی فعال ہوگئی۔سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی معطلی کے خلاف درخواست پر سماعت جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔

وکیل عابد زبیری نے کہا غلام محمود ڈوگر کو فیڈرل سروس ٹربیونل نے بحال کیا تھا تاہم سروس ٹربیونل کے ہی دو رکنی بنچ نے بحالی کا فیصلہ معطل کر دیا. ٹربیونل کے دو رکنی بنچ کا فیصلہ دوسرا دو رکنی بنچ معطل نہیں کر سکتا ہے۔حکومت کی نظرثانی درخواست بھی ٹربیونل میں زیرالتواء تھی۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا ٹربیونل کا ایک بنچ دوسرے بنچ کا فیصلہ کیسے معطل کر سکتا ہے؟ خصوصی بنچ نے ایک جانب کہا درخواست قبل ازوقت ہے ساتھ ہی حکم معطل کر دیا۔جسٹس مظاہر نقوی نے استفسار کیا لاہور ہاہیکورٹ نے کیسے کہہ دیا کہ آئینی درخواست قابل سماعت نہیں؟ وکیل عابد زبیری نے کہا صوبائی حکومت سی سی پی او کو ریلیز نہیں کرنا چاہ رہی تھی۔عدالت نے مزید سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

Comments are closed.