شمالی وزیرستان میں فورسز سے مقابلے میں دہشت گرد کمانڈر محمد نور ہلاک
ہلاک دہشتگرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا، مارے جانے والا دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کیخلاف دہشتگردی کی کارروائیوں کے علاقہ اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث تھا اور سی ٹی ڈی کو بھی متعدد واقعات میں مطلوب تھا، آئی ایس پی آر
راولپنڈی : شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد کمانڈر محمد نور مارا گیا۔ ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز پر حملوں اور اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں مطلوب تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے شیوا میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں انتہائی مطلوب دہشتگرد کمانڈر محمد نور عرف سراکئی مارا گیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک دہشتگرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا، مارے جانے والا دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کیخلاف دہشتگردی کی کارروائیوں کے علاقہ اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث تھا جبکہ سی ٹی ڈی کو بھی متعدد واقعات میں مطلوب تھا۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ مقامی عمائدین نے علاقے سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کے ساتھ بھرپور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
Comments are closed.