الیکشن کمیشن:عمران خان کو پارٹی سربراہی سے ہٹانے کی کارروائی شروع

سابق وزیراعظم کو توشہ خانہ ریفرنس میں نوٹس جاری،اسد عمرنے بھی چیف الیکشن کمشنر کوخط لکھنے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو پارٹی سربراہی سے ہٹانے کی کارروائی شروع کرتے ہوئے انہیں نوٹس جاری کردیا۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی پرعمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔الیکشن کمیشن نے کیس 13 دسمبر کو سماعت کےلئے مقرر کر دیا ہے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے بھی چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن سے پوچھا جائے گا کہ عمران خان کو نوٹس کیوں جاری کیا گیا؟۔الیکشن کمیشن تحریری طور پر بتائے تیرہ دسمبر کو کیوں بلایا گیا؟۔ کس بنیاد پر الیکشن کمیشن پارٹی سربراہی سے ہٹانے کے لیے خود کارروائی کرسکتا ہے۔

Comments are closed.