سینٹورس وزیر اعظم آزاد کشمیر کی شہباز شریف پر تنقید کی وجہ سے سیل کیا گیا، عمران خان

ایسی انتقامی کارروائیوں سے کشمیریوں کو بھی منفی پیغام دیا جاتا ہے، عمران خان کا ٹویٹ

لاہور : سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم مافیا کی طرف سے سینٹورس مال کو سیل کرنا ظاہر کرتا ہے کہ 8 مہینے سے ملک میں جنگل کا قانون ہے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سینٹورس مال کو سیل کرنے پر تنقید کرتے ہوئے اپنے ٹویتر پیغام میں کہا کہ سینٹورس کو وزیر اعظم آزاد کشمیر کی طرف سے شہباز شریف پر تنقید کی وجہ سے سیل کیا گیا، وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا تھا کہ شہباز شریف نے کشمیریوں کی قربانی کا ذکر نہیں کیا

عمران خان کا کہنا تھا کہ ایسی انتقامی کارروائیوں سے کشمیریوں کو بھی منفی پیغام دیا جاتا ہے۔

Comments are closed.