صدرمملکت کا فیصل مسجد میں خواتین کے نمازپڑھنے پر پابندی کا نوٹس
صفائی کی ناقص صورتحال کا بھی نوٹس،دنیا بھر کی مساجد میں مناسب اسلامی لباس اور سر ڈھانپ کر خواتین کو نماز پڑھنے کی اجازت ہے،فیصل مسجد میں بھی اجازت ہونی چاہئے:عارف علوی
اسلام آباد : صدرمملکت عارف علوی نے فیصل مسجد میں خواتین کی نماز پر پابندی اور صفائی کی ناقص صورتحال کی رپورٹ کا نوٹس لے لیا۔صدر کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کی مساجد میں مناسب اسلامی لباس اور سر ڈھانپ کر خواتین کو نماز پڑھنے کی اجازت ہے۔
صدرمملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ فیصل مسجد مذہبی اور سیاحتی اہمیت کی حامل ہے لیکن مرکزی ہال میں نہ تو خواتین کیلئے نماز کی علیحدہ جگہ ہے نہ ہی اس میں داخلے کی اجازت ہے۔ضعیف اور بیمار خواتین کو لفٹ نہ ہونے کی وجہ سے دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ان پابندیوں کا سامنا کرتے ہوئے خواتین اپنی نماز کیسے ادا کر پائیں گی؟۔میری رائے میں خواتین کو مرکزی ہال میں مخصوص جگہ پر نماز ادا کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔خواتین کو اس عظیم مسجد کی تعمیراتی خوبصورتی کو سراہنے کیلئے مرکزی ہال میں جانے کی بھی اجازت ہونی چاہیے۔
Comments are closed.