اسمبلی کو توڑنا طے ہے، دسمبر میں ہی اسمبلیاں ٹوٹیں گی، عمران خان

چیف الیکشن کمشنر اور ممبر سندھ کیخلاف ہمارے ریفرنس کو فوری سنا جائے، پی ٹی آئی اجلاس کا مطالبہ

اسلام آباد : سابق وزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی بورڈ تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے گفتگو میں کہا کہ اسمبلی کو توڑنا طے ہے، دسمبر میں ہی اسمبلیاں ٹوٹیں گی۔

عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارِٹی کا اجلاس ہوا جس میں اسد عمر نے پارٹی کے معاملات اور بابر اعوان نے قانونی معاملات پر بریفنگ دی۔اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر اور ممبر سندھ کیخلاف ہمارے ریفرنس کو فوری سنا جائے۔اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اسمبلی کو توڑنا طے ہے، دسمبر میں ہی اسمبلیاں ٹوٹیں گی۔ عمران خان نے پارلیمانی بورڈ تشکیل دینے کا حکم بھی دیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کو وہاں پہنچا دیا گیا ہے جہاں سے فوری الیکشن ہی ریسکیو کر سکے گا۔

Comments are closed.