الیکشن کمیشن نے عمران خان کی پریس کانفرنس کا نوٹس لے لیا
الیکشن کمیشن پہلے ہی عمران خان کے خلاف توہین چیف الیکشن کمشنر کی کارروائی کر رہا ہے۔
اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف کیخلاف 5 کیسز ڈی لسٹ کردئیے۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان کی پریس کانفرنس کا نوٹس لیتے ہوئے پیمرا سے گزشتہ روز کی تقریر کا سکرپٹ مانگ لیا ہے۔ الیکشن کمیشن پہلے ہی عمران خان کے خلاف توہین چیف الیکشن کمشنر کی کارروائی کر رہا ہے۔
الیکشن کمیشن نے بینچ کی عدم دستیابی پر عمران خان کے خلاف منگل کو ہونے والے پانچ کیسز کو ڈی لسٹ کر دیا۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان کے انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع نہ کروانے پر کیس کی سماعت کرنا تھی جبکہ ممنوع فنڈنگ ضبطگی کیس کی سماعت بھی مقرر کر رکھی تھی۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا کیس بھی ڈی لسٹ کر دیا۔ اسکے علاوہ، ضمنی انتخابات میں عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کی درخواست پر بھی الیکشن کمیشن نے سماعت کرنا تھی۔ الیکشن کمیشن عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیسز کی سماعت کل ہی کرے گا جبکہ ڈی لسٹ کیے گئے کیسز کی سماعت اب 20دسمبر کو ہوگی۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے عمران خان کی پریس کانفرنس کا نوٹس لےلیا۔ الیکشن کمیشن نے پیمرا سے گزشتہ روز کی تقریر کا سکرپٹ مانگ لیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے پیمرا کو آج عمران خان کی تقریرکا اسکرپٹ فراہم کرنےکی ہدایت کر دی ہے۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آرٹیکل 204 کےتحت عمران خان کیخلاف کارروائی کرسکتا ہے۔ عمران خان نےگزشتہ روزچیف الیکشن کمشنرکوتنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ الیکشن کمیشن پہلے ہی عمران خان کے خلاف توہین چیف الیکشن کمشنر کی کارروائی کر رہا ہے۔
Comments are closed.