میری جان کو خطرہ ہے،نوٹس لیں:مراد سعید کا صدرمملکت کوخط

مراد سعید نے انہیں دی جانے والی دھمکیوں اورسلامتی کو لاحق خطرات کی تفصیلات بھی خط میں درج کی ہیں،عمران خان کی چیف جسٹس سے نوٹس لینے کی اپیل

سابق وفاقی وزیر مراد سعید نے صدر مملکت عارف علوی کو خط لکھ دیا۔ مراد سعید نے خط میں لکھا کہ میری جان کو خطرہ ہے۔خط میں مشکوک افراد کی جانب سے تعاقب کیے جانے کا بھی انکشاف کیا گیا۔ مراد سعید نے انہیں دی جانے والی دھمکیوں اورسلامتی کو لاحق خطرات کی تفصیلات بھی خط میں درج کی ہیں۔

خط کے متن کے مطابق مرادسعید نےکہاکہ مالاکنڈ میں نامعلوم افراد نے میرا پیچھا کیا۔ مجھے بتایا جائے یہ لوگ کون ہیں؟۔ان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے میرے خلاف جھوٹے مقدمات کے اندراج کا سلسلہ جاری ہے۔مجھے حکام کی جانب سے بار بار بتایا گیا کہ میری جان کو خطرہ ہے۔

دوسری جانب عمران خان نے مراد سعید کو دھمکیوں کو چیف جسٹس سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یف جسٹس سے اپیل ہے کہ مرادسعید کے خط کے موادکا نوٹس لیں۔چیف جسٹس سے درخواست ہے نوٹس لیں اس سے پہلے کہ دیر ہوجائے۔ارشد شریف نے بھی خط لکھا لیکن ان کے ساتھ کیا ہوا۔اعظم سواتی پہلے ہی انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا شکارہیں۔

Comments are closed.