پاکستان نے بیرون ملک سفارتی عملے کی تنخواہیں روک دیں

پاکستان کی وزارت خزانہ نے سکوک بانڈز کی ادائیگیوں کے لیے بیرون ملک پاکستانی مشنز کے عملے کی تین ماہ کی تنخواہیں روک دیں۔مختلف ممالک میں پاکستانی سفارت خانے میں موجود عملے کے مطابق کہ بیشتر سفارت خانوں میں تین تین ماہ کی تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں اور اس وجہ سے سفارتی عملے کو معمول کے سفارتی اُمور نمٹانے سمیت اپنے اخراجات پورے کرنے میں بھی شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

برطانیہ میں لندن اور مانچسٹر، فرانس، جرمنی، بیلجئیم، برسلز، ترکیہ میں انقرہ اور اسنتبول، سپین میں میڈرڈ اور عمان میں مسقط سمیت متعدد ممالک میں پاکستانی مشنز تین ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں۔اور پھر سٹیٹ بینک کے ذریعے متعلقہ ممالک میں پہنچتی ہیں۔

چونکہ یہ تنخواہیں ڈالرز کی شکل میں بیرون ملک منتقل ہونا ہوتی ہیں اور پاکستان میں ذرمبادلہ ذخائر بھی تیزی سے گر رہے تھے۔ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں بھی اضافہ ہو رہا تھا اس وجہ سٹیٹ بینک نے گزشتہ تین ماہ سے سفارتی عملے کی تنخواہوں کی مد میں جانے والے کروڑوں ڈالرز اپنے پاس روک رکھے ہیں۔

1 Comment
  1. gate.io says

    I may need your help. I’ve been doing research on gate io recently, and I’ve tried a lot of different things. Later, I read your article, and I think your way of writing has given me some innovative ideas, thank you very much.

Comments are closed.