پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ اعتماد کا فقدان پیدا کیا، اسحاق ڈار

قرض دینے والوں کی اپنی شرائط ہوتی ہیں،آئی ایم ایف نے سیلاب بحالی کے اخراجات کی تفصیل مانگی ہے،اسحاق ڈار

اسلام آباد : وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ اعتماد کا فقدان پیدا کیا،قرض دینے والوں کی اپنی شرائط ہوتی ہیں،آئی ایم ایف نے سیلاب بحالی کے اخراجات کی تفصیل مانگی ہے،

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے متعدد بڑے ممالک کا قرض ٹوجی ڈی پی پاکستان سے کہیں زیادہ ہے ،کیا امریکہ، جاپان، برطانیہ میں کہا جاتا ہے کہ ان کا ملک قرضوں کے دلدل میں پھنس گیا ہے،پاکستان کو بھی معیشت کو سیاست سے الگ کرنا ہوگا،کیا بنگلہ دیش سمیت دیگر ممالک کرنسی مارکیٹ میں مداخلت نہیں کر رہے ، پاکستان کی حکومت کو بھی مارکیٹ میں مداخلت کرنا پڑتی ہے ،سمگلرز اور ہنڈی مافیا نے ملکی معیشت کو یرغمال بنایا ہوا ہے ،چمن بارڈر پر یوریا اور بڑی مالیت کے ڈالرز کی سمگلنگ ہو رہی ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ سمگلنگ کے خلاف حکومت نے آپریشن شروع کیا ہوا ہے،کیوں سٹیٹ بنک کو معاشی ترقی کا اپشن آخری آپشن کے طور پر اپناۓ، غریب نادار لوگوں کو سبسڈی دینا ریاست کی ذمہ داری ہے،ہمارے ملک میں سبسڈی ٹارگٹڈ ہونی چاہیئے،ہم سوشل سیکورٹی کیلئے جتنا خرچ کر سکتے ہیں ہمیں کرنا چاہیئے،ہمیں ایکسپورٹس کو بڑھانا ہوگا بیرونی قرضوں پر مزید انحصار نہیں کر سکتے،
اسحاق ڈار نے کہا کہ میں پاکستان کے بارے میں ہمیشہ جذباتی ہو جاتا ہوں، میں نے پانچ سال جلاوطنی کاٹی،میں نے پاکستان کیلئے جذباتی ہونے کی قیمت ادا کی،آئی ایم ایف کے ساتھ نواں ریویو جاری ہے،پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ اعتماد کا فقدان پیدا کیا،قرض دینے والوں کی اپنی شرائط ہوتی ہیں،آئی ایم ایف نے سیلاب بحالی کے اخراجات کی تفصیل مانگی ہے،

Comments are closed.