فریال تالپوراہل قرار،درخواست خارج،الیکشن کمیشن کا فیصلہ آ گیا

فریال تالپور نے اثاثے ظاہر کیے تھے،ارکان اسمبلی کی نااہلی کیلئے ٹھوس شواہد درکار ہوتے ہیں،تحریک انصاف فریال تالپور کیخلاف ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکام رہی ہے:فیصلہ

اسلام آباد : رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کی نااہلی کیلئے تحریک انصاف کے ایم پی ایز کی درخواست خارج کردی گئی۔الیکشن کمیشن نے محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا۔الیکشن کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر لا نے محفوظ فیصلہ سنایا جس میں کہا گیا ہےکہ فریال تالپور نے اثاثے ظاہر کیے تھے۔ارکان اسمبلی کی نااہلی کیلئے ٹھوس شواہد درکار ہوتے ہیں۔تحریک انصاف فریال تالپور کیخلاف ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکام رہی ہے۔الیکشن کمیشن نے 27 اکتوبر کو دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج اور رابعہ اظفر نے نااہلی درخواست الیکشن کمیشن میں دائر کی تھی جس میں فریال تالپور پر اثاثے چھپانے کا الزام عائد کیا تھا۔

Comments are closed.