کاسا منصوبے کی جلد تکمیل چاہتے ہیں، وزیراعظم،تاجک صدرکی ملاقات
تاجکستان کے صدر کے دورے سے پاکستانی عوام خوش ہیں اور ہم مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے مزید فروغ کے لیے کوشاں ہیں:شہبازشریف،افغانستان میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کریں گے، تاجک صدر
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم کاسا 1000 منصوبے کی جلد تکمیل چاہتے ہیں۔وزیر اعظم شہباز شریف اور تاجک صدر کی مشترکہ نیوز کانفرنس وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ تاجکستان کے صدر کا دورہ پاکستان ہمارے لیے فخر کا باعث ہے اور پاکستان تاجکستان کے بہن بھائیوں کا دوسرا گھر ہے۔
انہوں نے کہا کہ تاجکستان کے صدر کے دورے سے پاکستانی عوام خوش ہیں اور ہم مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے مزید فروغ کے لیے کوشاں ہیں۔ پاکستان تاجکستان کے تعلقات مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ کاسا 1000 منصوبے کی جلد تکمیل چاہتے ہیں اور پاکستان وسط ایشیائی ممالک کے ساتھ روابط کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ تاجکستان ایشیا کا اہم ملک ہے۔
تاجکستان کے صدر نے پرتپاک استقبال پر وزیر اعظم شہباز شریف اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت کا فروغ چاہتے ہیں اور تاجکستان پاکستان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔
Comments are closed.