چمن میں گولہ باری:پاکستان کا افغانستان سے احتجاج،ناظم الامور کی طلبی
پاکستان افغانستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔ پاک افغان سرحد پر امن اس مقصد کے لیے بنیادی ہے، ترجمان دفتر خارجہ
پاکستان نے چمن میں افغان بارڈر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بلااشتعال گولہ باری کے حالیہ واقعات کی شدید مذمت کی ہے۔اسلام آباد میں افغان ناظم الامور کو وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ واقعہ کے نتیجے میں جانی نقصان اور املاک کو نقصان پہنچا۔اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ شہریوں کا تحفظ دونوں فریقوں کی ذمہ داری ہے۔پاکستان افغانستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔ پاک افغان سرحد پر امن اس مقصد کے لیے بنیادی ہے۔
Comments are closed.