مسز ورلڈ کے مقابلے میں مسز یو اے ای کے گاؤن کی پذیرائی
مجھے انڈیا سے پیار ہے اور مجھے دنیا سے پیار ہے، مسز ورلڈ
امریکہ : لاس ویگاس میں ہونے والی مسز ورلڈ کی ایوارڈ تقریب میں مسز انڈیا کو مسز ورلڈ 2022 کا تاج پہنایا گیا۔ اس موقع پر مسز یو اے ای پامیلا سرینا نے بھی جیوری کو متاثر کیا۔
غیر ملکی ویب سائٹ عرب نیوز کے مطابق ہندوستان نژاد پامیلا سرینا کا لباس، متحدہ عرب امارات کی موتیوں کی روایات کو اجاگر کرنے کیلئے خاص طور پر ڈیزائن کیا گیاتھا جسے اس موقع پر پذیرائی ملی ہے۔
مسز پامیلا کا یہ گاؤن منیش وید ڈیزائنرز چوائس ایوارڈز کے حصے کے طور پر پہچانے جانے والے پانچ گاؤنوں میں سے ایک تھا۔ برطانیہ میں پیدا ہونے والی پامیلا سرینا ہندوستان نژاد ہیں اور اب وہ گزشتہ دس برس سے دبئی میں مقیم ہیں۔
ایوارڈ تقریب میں انڈیا کی خاتون سرگم کوشل کو مسز ورلڈ 2022 کا تاج پہنایا گیا،21 سال سے ہونے والے اس مقابلے میں انڈیا نے پہلی بار یہ ایوارڈ جیتا ہے۔ اس موقع پر بیوٹی کوئین کا کہنا تھا کہ وہ اس موقع پر بہت خوش ہیں، مسز ورلڈ نے کہا کہ مجھے انڈیا سے پیار ہے اور مجھے دنیا سے پیار ہے۔ تقریب میں مسز ورلڈ کا دوسرا انعام مسز کینیڈا اور تیسرا مسز پولینیشیا کو دیا گیا ہے۔
مسز ورلڈ 2022 کے مقابلوں میں متحدہ عرب امارات ٹاپ 16 میں شامل نہیں تھا۔
Comments are closed.