مودی گجرات کا قصائی،بھارت میں میرے سر کی قیمت 2 کروڑ لگی ہے، بلاول بھٹو
ثابت ہوا میں نے جو کہا تھا،وہ درست ہے،مودی حکومت بھارت میں مسلمانوں پر تشدد کررہی ہے، بلاول بھٹو کا انٹرویو
واشنگٹن : وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو گجرات کا قصائی کہنے کے بیان کا دفاع کیا ہے۔
واشنگٹن میں امریکی ٹی وی بلوم برگ کو انٹرویو دیتے ہوئے بھارت سے متعلق سوال پر بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم سے متعلق تاریخی حقیقت دہرائی ہے، اپنے بیان پر قائم ہوں، مودی گجرات کا قصائی ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت میں میرے سرکی قیمت دو کروڑ روپے لگائی گئی ہے۔اس سے ثابت ہوا کہ میں نے جو کہا تھا وہ درست ہے۔مودی حکومت بھارت میں مسلمانوں پر تشدد کررہی ہے۔
Comments are closed.