بارسلونا میں پولیس نے لڑکی کی شکایت پر اس کے والد کو گرفتارکرلیاہے۔ لڑکی مقدمہ درج کروایاہےکہ اس کے والد نے اس لڑکی کو گھرمیں قید کررکھاہے اور اس کو زبردستی شادی پر مجبور کیاجارہاہے۔ اس کے والد زبردستی اس کو پاکستان لےکر جاناچاہتے ہیں۔
ایل پائیس کے پولیس ذرائع کے مطابق پاکستانی لڑکی نے بدھ کے روز رپورٹ درج کروائی جہاں پر اسے وکیل کی سہولت مہیاکیاگئی۔ لڑکی نے والد پر مبینہ طورپر تشدد، گھر میں قید کررکھاہے۔ لڑکی پر سختی اس کا کسی لڑکے کے ساتھ مبینہ تعلق سامنے آنے کے بعد کی گئی۔
شکایت کے بعد لڑکی کے بھائی اور والدہ کو تنبیہ کی گئی جبکہ والد کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ عدالت میں پیشی کے بعد لڑکی کے والد کے الزامات کی دفعات کے ساتھ ضمانت پر رہاکردیاگیا۔
Comments are closed.