سال 2023میں 16 عام تعطیلات اور 22 اختیاری چھٹیاں ہوں گی
22 سے 24 اپریل 2023 تک عید الفطر کی 3 چھٹیاں ہوں گی جبکہ 29، 30 جون اور یکم جولائی 2023 کو عیدالاضحی کی 3 چھٹیاں ہوں گی، کابینہ سکرٹریٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دی
اسلام آباد : سال 2023میں 16 عام تعطیلات اور 22 اختیاری چھٹیاں ہوں گی ۔ حکومت نے سال 2023 میں عام تعطیلات اور اختیاری چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نوٹیفکیشن 5 فروری 2023 کو یوم کشمیر اور 23 مارچ 2023 کو یوم پاکستان کی عام تعطیل ہوگی جبکہ یکم مئی 2023 کو یوم مزدور کی عام تعطیل ہوگی۔ 22 سے 24 اپریل 2023 تک عید الفطر کی 3 چھٹیاں ہوں گی جبکہ 29، 30 جون اور یکم جولائی 2023 کو عیدالاضحی کی 3 چھٹیاں ہوں گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 27 اور 28 جولائی 2023 کو نویں اور دسویں محرم کی چھٹیاں ہوں گی جبکہ 14 اگست 2023 کو یوم آذادی کی عام تعطیل ہوگی۔ 28 ستمبر 2023 کو عیدمیلاد النبی کی عام تعطیل ہوگی۔9 نومبر 2023 کو یوم اقبال کی چھٹی ہوگی۔25 دسمبر 2023 کو یوم قائداعظم اور کرسمس کی عام تعطیل ہوگی نوٹیفکیشن کے مطابق 26 دسمبر 2023 کو مسیحی ملازمین کیلئے یوم کرسمس کے بعد کی عام تعطیل ہوگی ۔ سال 2023 کیلئے اسلامی چھٹیاں متوقع تاریخ کے حساب سے طے کی گئیں۔ چاند کی رویت کے حساب سے چھٹیوں کا الگ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جائے گا۔ سال2023 میں کل 16 عام تعطیلات میں سے 2 اتوار کے روز ہوں گی ۔ سال2023 میں 2 جنوری، 22 مارچ اور3 جولائی کو بنکوں کی چھٹی ہوگی۔ مسلم حکومتی ملازمین کو ایک سال میں ایک سے زیادہ آپشنل چھٹی نہیں ملے گی۔ غیر مسلم حکومتی ملازمین کو سال میں 3 سے زائد آپشنل چھٹیاں نہیں ملیں گی۔
Comments are closed.