سموگ کے باعث تعلیمی ادارے مزید 7 روز بند رکھنے کا حکم
سموگ کی وجہ سے چھٹیاں بڑھائی جائیں، اسموگ کو کافی حد تک کنٹرول کیا ہوا ہے، اس کی روک تھام حکومت کی ذمہ داری ہے، لاہور ہائیکورٹ
لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کے باعث تعلیمی ادارے مزید 7 روز کے لئے بند رکھنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ میں سموگ سے متعلق رپورٹس کو جعلی قرار دینے کیلئے متفرق درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے کیس کی سماعت کے بعد سات روز کیلئے مزید سکول اور کالجز کو بند کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے کہا کہ سموگ کی وجہ سے چھٹیاں بڑھائی جائیں، اسموگ کو کافی حد تک کنٹرول کیا ہوا ہے، اس کی روک تھام حکومت کی ذمہ داری ہے۔
بعدازاں عدالت نے درخواست پر سماعت آئندہ جمعہ تک ملتوی کر دی۔عدالتی حکم میں لاہور میں 2 جنوری تک ہونے والی چھٹیوں کے بعد اس میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کا کہا گیا ہے۔
Comments are closed.