واسا راولپنڈی کو ہرممکن مالی وسائل فراہم کریں گے،وائس چیئرمین آر ڈی اے ملک علی اعوان

راولپنڈی :وائس چیئرمین آر ڈی اے ملک محمد علی اعوان نے کہاہے کہ واسا راولپنڈی کے مالی معاملات کی بہتری کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ منیجنگ ڈائریکٹر واسا محمد تنویر نے وائس چیئرمین آرڈی اے کو واسا کے امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔ بریفنگ میں  بتایاگیاکہ واسا راولپنڈی کو تین مختلف ذرائع سے پانی سپلائی کر رہا ہے جن میں راول ڈیم سے 10 ملین گیلن، خان پور ڈیم سے 6 ملین گیلن جبکہ ٹیوب ویلوں سے 35 ملین گیلن یومیہ پانی فراہم کیا جاتا ہے۔واسا راولپنڈی کو 17 ملین گیلن یومیہ پانی کی کمی کا سامنا ہے جسے پورا کرنے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے جن میں چہان ڈیم سے 12 ملین گیلن, راول ڈیم سے اضافی 5 ملین گیلن، دادو چھہ ڈیم سے پینے کے صاف کے حصول کیلئے فزیبلٹی رپورٹ، زیر زمین پانی کی صورتحال کیلئے فزیبلٹی سٹڈی اور خیابان سر سید میں چوبیس گھنٹے پانی کی فراہمی کیلئے منصوبے قابل ذکر ہیں۔ ان منصوبوں کیلئے سرمایہ کاری ایشین ڈویلپمنٹ بینک مہیا کرے گا جس کیلئے سروے کا کام شروع ہو کا ہے۔

ایم ڈی واسانے بتایا ہے کہ واسا راولپنڈی پانی کے ساتھ ساتھ شہر کے 35 فیصد علاقے کو سیوریج کی سہولیات بھی مہیا کر رہا ہے۔ واسا کی ہیوی مشینری میں واٹر باوزر،سکر و جیٹنگ مشینیں اور ڈی واٹرنگ سیٹ شامل ہیں جن کی مدد سے سیوریج لائنوں کی صفائی کا کام لیا جاتا ہے اور مون سون کے دوران نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کے کام بھی اسی مشینری سے کیے جاتے ہیں۔

واسا راولپنڈی کو در پیش مسائل کا ذکر کرتے ہوئے منیجنگ ڈائریکٹر واسا نے کہا ہے۔ کہ زیر زمین پانی کی کمی کی وجہ سے ٹیوب ویلوں پر انحصار مشکل ہوگیا ہے اور ٹیوب ویلوں سے پانی کے حصول پر لاگت مین اضافہ ہو رہا ہے۔ بجلی کے ریٹ بہت زیادہ بڑھ گئے ہیں جس کی وجہ واسا کے بجلی کے بلوں میں بے تحا شہ اضافہ ہو گیا ہے جبکہ واسا کا ٹیرف 2009 کے بعد نہیں بڑھایا گیا اور واسا آج بھی 5 مرلہ تک کے صارفین سے 98 روپے ماہانہ بل وصول کر رہا ہے۔ اور اس مد حکومت پنجاب واسا کو 200 ملین سالانہ سبسڈی دے رہی ہے اس میں 2010 سے اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔

اس موقع پر وائس چیئرمین آرڈی اے نے کہا ہے کہ پانی و سیوریج بنیادی سہولیات ہیں جن کو باہم پہنچانا واسا کی ذمہ داری ہے اور اس مقصد کیلئے جو بھی اقدامات ضروری ہوں گے ان پر فوری عمل درآمد کیا جائے گا۔ اس مقصد کیلئے واسا کے ٹیرف میں اضافے اور سبسڈی کیلئے حکومت سے درخواست کی جائے گی تاکہ واسا کے بڑھتے ہوئے اخراجات کو پورا کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ واسا کے بلوں کی بروقت ادائیگی کیلئے صارفین کو سہولیات دینے کے ساتھ ساتھ عوامی آگاہی مہم بھی چلائی جائے گی جس کی وہ خود نگرانی کریں گے۔ آخر میں انہوں نے کہا ہے کہ واسا کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کیلئے دن رات محنت کرنا ہو گی۔ اجلاس میں ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر واسا محمد سلیم اشرف, ڈائریکٹر واٹر سپلائی, ڈائریکٹر فنانس اور دیگر افسران نے شر کت کی۔

Comments are closed.