کرم ایجنسی میں جھڑپ،3 جوان شہید
ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کیخلاف کارروائیوں میں ملوث تھے، ترجمان پاک فوج
راولپنڈی : خیبر پختونخوا کے علاقے ضلع کرم میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں جھڑپ کے دوران پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد بھی مارے گئے جبکہ دہشتگردوں کیخلاف بہادری سے لڑتے ہوئے پاک فوج کے 3 جوان شہید ہو گئے۔ شہدا میں صوبیدار شجاع محمد، نائیک محمد رمضان اور سپاہی عبدالرحمان شامل ہیں۔
مارے جانے والے دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارود برآمد ہوا۔ ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کیخلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج دہشتگردی کو ختم کرنے کے لیے پر عزم ہے اور بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
Comments are closed.