بلدیاتی انتخابات کرانیکا فیصلہ:الیکشن کمیشن،حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل
اپیل پر حتمی فیصلے تک سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کیا جائے:استدعا
اسلام آباد میں شیڈول کے مطابق بلدیاتی انتخابات کرانے کا سنگل بینچ کا فیصلہ چیلنج الیکشن کمیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ انٹرا کورٹ اپیل میں رہنما جماعت اسلامی میاں اسلم اور علی نواز اعوان کو فریق بنایا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی انٹرا کورٹ اپیل پر رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کردیا۔ اعتراض میں کہا گیا کہ انٹرا کورٹ اپیل میں کچھ دستاویزات مسنگ ہیں۔ الیکشن کمیشن کی قانونی ٹیم رجسٹرار آفس اعتراضات دور کر رہی ہے۔الیکشن کمیشن نے سنگل بینچ کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی تھی۔
دوسری جانب وفاقی حکومت کی جانب سے بھی انٹراکورٹ اپیل دائر کی گئی ہے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل منوراقبال دگل کی جانب سے دائر اپیل میں کہا گیا ہے کہ کل کا سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔اپیل پر حتمی فیصلے تک سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کیا جائے۔
Comments are closed.