عمران خان حملہ:ملزم کی تھانے میں ویڈیو ڈی پی او نے ریکارڈ کرائی

سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے ڈی پی او گجرات اپنا موبائل فون ایس ایچ او کے حوالے کرتے ہیں،ایس ایچ او نے اس موبائل فون سے ملزم نوید کا اعترافی بیان ریکارڈ کیا تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر حملے کے ملزم کا اعترافی بیان ریکارڈ کرنے والے کردار سامنے آگئے۔عمران خان پر حملے کے بعد گرفتار ہونے والے ملزم نوید بشیر کا ویڈیو ریکارڈ آر پی او گجرات کے کمرے میں ریکارڈ کی گئی۔

اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے ویڈیو ریکارڈ کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج شیئر کی ہے۔سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے ڈی پی او گجرات اپنا موبائل فون ایس ایچ او کے حوالے کرتے ہیں۔ ایس ایچ او نے اس موبائل فون سے ملزم نوید کا اعترافی بیان ریکارڈ کیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایس ایچ او نے ملزم کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد موبائل فون ڈی پی او کو واپس دیا۔ مبینہ ویڈیو میں بیان ریکارڈ کراتے ہوئے ملزم نظر نہیں آرہا۔فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ فوٹیج پر تاریخ 3 نومبر 2022 اور ریکارڈنگ کا وقت پانچ بج کر 28 منٹ درج ہے۔ عمران خان پر 3 نومبر کو وزیرآباد میں حملہ کیا گیا تھا۔

Comments are closed.