آئی ایم ایف کا وفد 9 جنوری کو جنیوا کانفرنس میں شریک ہوگا، ایسٹر پریز

وزیراعظم شہباز شریف نے ایم ڈی آئی ایم ایف کو جنیوا کانفرنس میں مدعو کیا ہے۔آئی ایم ایف سیلاب متاثرہ علاقوں میں تعمیر نو کے لیے پاکستان سے تعاون کرے گا، ترجمان آئی ایم ایف ایسٹر پریز کی صحافیوں سے گفتگو

اسلام آباد  : آئی ایم ایف کی ترجمان ایسٹر پریز نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا وفد 9 جنوری کو جنیوا کانفرنس کی شریک ہوگا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ایم ڈی آئی ایم ایف کو جنیوا کانفرنس میں مدعو کیا ہے۔آئی ایم ایف سیلاب متاثرہ علاقوں میں تعمیر نو کے لیے پاکستان سے تعاون کرے گا۔

آئی ایم ایف کی ترجمان ایسٹر پریز نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا وفد 9 جنوری کو جنیوا کانفرنس میں شریک ہوگا۔ آئی ایم ایف وفد جنیوا میں اسحاق ڈار سے خصوصی بات چیت بھی کرے گا، وزیر خزانہ سے معاشی امور پر بات چیت ہوگی، ترجمان آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے معاشی مستقبل اور لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور ایم ڈی آئی ایم کا رابطہ ہوا تھا جس میں شہباز شریف نے ایم ڈی آئی ایم ایف کو جنیوا کانفرنس میں مدعو کیا ہے۔ایم ڈی آئی ایم ایف نے سیلاب میں جانی اور مالی نقصان پر وزیر اعظم سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔ ترجمان آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں تعمیر نو کے لیے پاکستان سے تعاون کریں گے۔

Comments are closed.