پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 4 ارب نہیں 10 ارب ڈالر ہیں، اسحاق ڈار
پاکستان کے واجب الادا قرض وقت پر واپس کر رہے ہیں، پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر بہت جلد دوبارہ مستحکم ہوں گے، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد : وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 4 ارب نہیں 10 ارب ڈالر ہیں۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جنیوا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے واجب الادا قرض وقت پر واپس کر رہے ہیں، پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر بہت جلد دوبارہ مستحکم ہوں گے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 4 نہیں 10 ارب ڈالر ہیں، کمرشل بینکوں کے پاس موجود 6 ارب ڈالر بھی پاکستان کے ہیں۔
وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا، جنیوا میں بھی آئی ایم ایف حکام سے ملاقات ہو گی، جنیوا سے واپسی پر 3 روزسرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات میں رکوں گا، سعودی عرب سمیت دوست ممالک سے فنڈز جلد پاکستان کو منتقل ہوں گے۔
Comments are closed.